اسلام آباد، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر
رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم
دستگیرخان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم
لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہترہوئی
ہے۔تجارتی ،معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع
پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے
دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔پاکستان روشنی، امید
اور امن کے سفر کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں
ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔2017ء ترقیاقی منصوبوں کی
تکمیل کا سال ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے
سے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہوگا۔قومی معیشت کے
استحکام اور ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے
تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔پنجاب میں بجلی کے منصوبوں پر دن رات کام
جاری ہے۔ اگلے برس توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم
ہوگی۔صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر
کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب میں امن و
امان کی صورت حال میں بہتری لانے کیساتھ ساتھ تجارتی شعبے میں زیادہ سے
زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔نجی شعبے کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں
تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔حکومت کی تجارتی پالیسیوں کے
نتیجے میں دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کار ی کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے
روزگار اور کاروبارکے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ان اقدامات کے نتیجے میں
مجموعی طور پر اقتصادی ترقی کے مقاصد حاصل کرنے میں مددمل رہی ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت نے وزیر اعلی پنجاب کو تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان کا کہناتھا کہ ملکی برآمدات میں
اضافے کیلئے ٹریڈپارٹنرز اور ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے
لئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔