کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے الوداعی ملاقات
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے نئے ڈی جی رینجرز کے ساتھ
الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل رینجرز لیفٹینینٹ جنرل بلال
اکبر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوس میں الوداعی ملاقات
کی۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی
موجود تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیر اعلی سندھ
سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق
بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔