اسلام آباد ،سی پیک شنگائی گوادر نہیں گریٹر جنوبی ایشیاء کا منصوبہ ہے ، مشاہد حسین سید
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے 1948 میں کہا کہ پاکستان
جغرافیہ کی بنیاد پر دینا کی سیاست کا محور ہوگا ۔علامہ اقبال نے بھی کہا
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو دیکھ ۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کی پیش گوئی
سی پیک کی صورت میں پوری ہونے جارہی ہے ۔
اسلام آبادمیں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سیدنے سی پیک کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا
کہ مشکل حالات میں چین نے پاکستان کو سی پیک کے زریعے اعتماد کا ووٹ دیا
۔سی پیک ون بیلٹ ون روٹ کا پائیلٹ پراجیکٹ ہے ۔ون بیلٹ ون رو ٹ چار براعظم
کے 65 ممالک کو سمندر اور سڑک کے زریعے ملانے کا منصوبہ ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ گوادر ون بیلٹ ون روٹ کی مرکزی بندرگاہ ہے
۔سی پیک شنگائی گوادر نہیں گریٹر جنوبی ایشیاء کا منصوبہ ہے ۔تھر کول،
کراچی لاہور موٹر وے حقیقت بننے جا رہا ہے ۔سی پیک پاکستان کی معیشت کی
بحالی اور وفاقیت کی مضبوطی کا منصوبہ ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی
پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید کامز ید کہنا تھا کہ سی پیک سے دس ہزار نوکریاں حاصل ہوچکی
ہے اور ہزاروں اور حاصل ہوں گی ۔خطے کا مستقبل سارک نہیں ایس سی او شنگائی
تعاون تنظیم ہے ۔یورپین ممالک بھی سیپیک کا حصہ بننا چاہتے ہیںِ ۔فاٹا کو
سیپیک میں شامل کرنے کی باقاعدہ سفاش کی جسے منظور کرلیا ہے۔کے ٹی بندر کو
بھی سی پیک میں شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔
اس موقع پر چین کے قائم مقام سفیرلیجنگ ژاؤ کا کہناتھا کہ کوئلہ کے زریعے
توانائی کے منصوبوں سے ماحول پر برے اثرات نہیں ہوں گے۔چین اپنی توانائی کا
سا ٹھ فیصد کوئلے سے حاصل کرتا ہے ۔سی پیک توانائی منصوبوں کیزریعے بہت
جلد پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔گوادر پورٹ کو مکمل طور پر بحال /
چالو کردیا ہے ۔
چین کے قائم مقام سفیرلیجنگ ژاؤ کا کہناتھا کہ گوادر پر بڑے جہازوں کی آمد
و رفت بھی شروع ہوگئی ہے۔سی پیک جے سی سی کے آئندہ اجلاس میں صنعتی تعاون
پر غور ہوگا ۔