div>متحدہ
قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 30 دسمبر کو کراچی میں
جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا
قلعہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔
عارضی مرکز میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کا جلسہ ’’سو
سنار کی ایک لوہار کی‘‘ مثال ہوگا۔ متحدہ پاکستان آئندہ انتخابات میں پہلے
سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔
فاروق ستار آئندہ انتخابات میں اپنی
تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 میں ہوں یا
پہلے متحدہ اپنی نشستوں میں اضافہ کرے گی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا متحدہ
پاکستان صرف پاکستان کی سیاست کر رہی ہے۔ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان
کا قلعہ تھا، آج بھی اور کل بھی رہے گا۔