پشاور، ورسک روڈ پیر بالا میں پولیس موبائل وین کے قریب بارودی مواد کا
دھماکہ
پشاور کے تھانہ متھراکے
علاقے ورسک روڈ پیر بالا میں پولیس موبائل وین کے قریب بارودی مواد کا
دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ متھرا کی موبائل وین معمول کی گشت پر تھی کہ
ورسک روڈ پر پیر بالا کے مقام پر نا معلوم شدت پسندوں کی جانب سے سڑک پر
نصب کیا گیا پانچ سو گرام کا بارودی مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے
نتیجے میں پولیس موبائل وین کو نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں
ہوا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو
گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔