Dec 20, 2016 12:17 pm
views : 935
Location : Different Areas
Peshawar- KPK and FATA Anti Polio Campaign Drives 2nd Day
پشاور، خیبر پختونخوااور فاٹا میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کادوسرا روز
خیبرپختونخوااورفاٹامیں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم اج دوسرے روز
بھی جاری ہے جس میں چھیاسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی ۔
صوبےمیں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اےکے قطرے بھی دیے جائیں گے ۔
خیبر پختونخوا میں مہم کے لئے پولیو ورکرز کی بیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی
ہیں ۔ فاٹا میں مہم کے لئے چار ہزار دو سو نوے ٹیمیں پولیو کے قطرے پلوانے
کا کام سرانجام دیں گی۔
خیبر پختونخوا میں تیس ہزار اہلکار مہم کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں
گے۔فاٹا میں مہم کے لئے فوجی اور نئیم فوجی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔