Dec 20, 2016 12:25 pm
views : 978
Location : Edwardes College
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra addresses to Christmas Ceremony
پشاور، پاکستان میں اقلیتوں کے اور تحفظ کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کئےجائینگے، اقبال ظفر جھگڑا
گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں
کو مکمل آزادی ہے اور ان کے حقوق اور تحفظ کے لیے مزید ٹھوس اقدامات
کئےجائینگے۔
پشاور ایڈوڈز کالج میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا تھے۔تقریب میں کرسچن
برادری کے ساتھ ساتھ ہندو اور سکھ برادری نے بھی شرکت کی اور کرسمس کے
حوالے سے کرسچن گیت بھی گائے گئے۔
گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ
پشاور سمیت پورے صوبے میں اب حالات کافی بہتر ہیں اور اس میں اقلیتی برادری
کو مکمل ازادی حاصل ہے کہ وہ اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتے ہیں اور
حکومت ان کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریگی۔