Dec 20, 2016 02:50 pm
views : 984
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- Corps Commander Karachi Lt.General Shahid Baig Mirza visits Sindh Rangers Headquater
کراچی،کو رکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا رینجرز ہیڈکوارٹر ز کا دورہ
کورکمانڈر
کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ کراچی میں حاصل کردہ
اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور اس حصول کے لئے
مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے
ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رینجرز ہیڈ کواٹرز کا پہلا دورہ کیا۔اس موقع پر
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن
رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور عوام کا رینجرز پر اعتماد
جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے، شہر قائد میں امن و امان
کے قیام کے لئے حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی
بنائیں گے۔
کورکمانڈر
کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے مزید کہا کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور مکمل امن کے حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔