Jan 06, 2017 10:50 pm
views : 849
Location : Press Club
Karachi- Markazi Jamiat Ahl-e-Hadith Pakistan Organizes Protest
کراچی، جمعیت اہلحدیث کا شام اور برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مرکزی
جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے
کہ شام اور برما کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھانا انسانیت کا تقاضہ ہے۔ مذہب،
فرقہ اور قومیتوں سے بالاتر ہو کر دنیا بھر میں انسانیت کا درد رکھنے والے
مظلوموں کی حمایت کررہے ہیں، پاکستان میں مخصوص لابی آواز اٹھانے والوں کے
خلاف فرقہ واریت پھیلانے کا پروپیگنڈہ کررہی ہے۔
شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب
کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکمران شامی
اور برمای مسلمانوں کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے احساسات اور جذبات
کی ترجمان بنے، ظالموں کے ہاتھ روک نہیں سکتی تو کم از کم مظلوموں کی
اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرے۔
انہوں نے کہا کہ شام اور برما میں بہنے والا خون ذمہ دار حکمرانوں کو نشان
عبرت بنادے گا۔ بشار الاسد انسانیت کا بدترین مجرم ہے جو کئی سال سے اپنے
ہی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔