Jan 07, 2017 02:58 pm
views : 792
Location : Bhana Mari Police Statoin
Peshawar- Gas Cylinder Blast, 6 Injured
پشاور، بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکے میں چھ افراد زخمی
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور میں بھانہ ماڑی کے علاقے خٹک کالونی میں گیس
لیکیج سے ایک گھر میں دھماکا ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چھ
افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے
پانچ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا طبی معائنہ کر کے
زخمیوں کو وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ۔
ایک زخمی کو جائے وقوع پر
ہی طبی امداد فراہم کی گئی ۔