Jan 07, 2017 03:06 pm
views : 1299
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Update
پشاور، چار دن کی بارش کے بعد آج سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا
پشاور شہر میں چار دن کی بارش کے بعد آج سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور آج بارش کا کوئی امکان
ظاہر نہیں کیا گیا۔
پشاور کے مضافاتی علاقوں میں شدید دھند ریکارڈ کی
گئی۔موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو کم رفتار گاڑی چلانے کی
ہدایات جاری
کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے بالائی علاقوں میں شدید
برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔