Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2017 05:49 pm views : 875

Location : Domestic Place

Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses
  • Urdu

اسلام آباد، پرآشوب دور میں انتہا پسندانہ خیالات کیلئے جوابی قومی بیانیے کی تیاری میں ادیبوں اور دانشوروں کا کردار نہایت اہم ہے ،صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ پرآشوب دور میں انتہا پسندانہ خیالات کیلئے جوابی قومی بیانیے کی تیاری میں ادیبوں اور دانشوروں کا کردار نہایت اہم ہے۔
اسلام آباد میں معروف ادیب ودانشور عطاء الحق قاسمی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور صرف پاکستان ہی کیلئے نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کیلئے مشکل اور پریشان کن ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں سے جمے جمائے معاشروں میں غیر معمولی شکست وریخت ہوئی ہے اور لوگوں کا جن نظریات پر صدیوں سے یقین تھا وقت کی بساط پر انہیں شکست ہورہی ہے۔ پاکستانی معاشرہ بھی اس نظریاتی افرا وتفریق سے نہیں بچ سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد راستے کی تلاش میں بھٹک رہی ہے۔ ہماری نئی نسل اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی یہی پریشانی تھی جس کے نتیجے میں انتہا پسندی کو فروغ ملا اور ہمارے بچے اس کا شکار ہوتے چلے گئے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کی کشمکش کے نتیجے میں دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا بلکہ جب بھی اس طرح کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو معاشرے کے سوچنے سمجھنے والے طبقات متحرک ہو کر قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔
صد رممنون حسین کا کہنا تھا کہ مجھے ادیبوں اور شاعروں کے معاملات سے بھی دلچسپی ہے، اس لئے میں قومی امور کے بارے میں ان کے کردار اور سرگرمیوں سے باخبر رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے لئے یہ بات باعث حیرت ہے کہ ہمارے بعض ادیبوں کا رویہ قومی مسائل سے لاتعلقی کا ہے حالانکہ عالمی ادب میں اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو سرسید احمد خان سے لے کر علامہ اقبال اور مولانا حسرت موہانی سے لے کر فیض اور جالب تک عظیم شاعروں اور ادیبوں کی ایک کہکشاں نظر آتی ہے جنہوں نے ہر قومی تحریک اور مشکل موقع پر اپنی ذمہ داریاں پوری کیں لیکن گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان میں صورتحال نسبتاً مختلف ہے۔ میں توقع رکھتا ہوں کہ ہمارے ادبی محقق اور نقاد اس معاملے پر غور کرکے اپنی برادری کی ضرور رہنمائی کریں گے۔
اس سلسلے میں جب میں عطاء الحق قاسمی کے کردار کو دیکھتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے کہ لڑکپن سے لے کر اس عمر تک قومی معاملات میں ان کا کردار قابل رشک ہے۔ میں یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ان کا تعلق ادیبوں کے اس قبیلے سے ہے جن کا ہاتھ ہمیشہ قوم کی نبس پر رہا ہے اور اس کی پاداش میں اگر انہیں کوئی قربانی بھی دینا پڑی تو انہوں نے اس سے بھی گریز نہیں کیا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved