Feb 16, 2017 01:11 pm
views : 983
Location : Different Areas
Peshawar-Security High Alert
پشاور،گزشتہ روز دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
گزشتہ روز پشاور اور مہمند ایجنسی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد صوبے بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
شہر کے داخلی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور شہر میں آنے والی
گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کر کے انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی
ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے جبکہ وکلاء برادری نے
گزشتہ روز ججز پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ
کیا ہے کہ ججز سمیت وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے اور مجرموں کر جلد از جلد
گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔