لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر سے
گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ محمد زبیر نے لاہور
دھماکے کی شدید مذمت بھی کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے دھماکے میں پولیس افسران اور اہلکاروں
سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور
کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔دہشت گردی اور انتہاپسندی پاکستان کا مقدر
نہیں۔قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی
کوئی جگہ نہیں ہے۔شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت
کاروں کا مکمل صفایا کرکے یہ قرض اتاریں گے۔پاکستان ہم سب کا ہے اورملک کی
ترقی اورخوشحالی کیلئے سب نے ملکرکام کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ اتحاد، اتفاق اور
یگانگت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی
جائے گی۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چاروں صوبوں کو ایک ساتھ آگے
بڑھنا ہوگا۔