Feb 16, 2017 06:47 pm
views : 837
Location : Different Areas
Chaman- Rain in City, Weather turn Cold
چمن ، شہر اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، سردی کی شدت میں مزید اضافہ
چمن اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سر دی
کی شد ت میں مز ید اضافہ ہو گیا ہے۔بارش کی وجہ سے شہر بھر میں رات 12 بجے
سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔بجلی کی مسلسل بندش سے صارفین کو سخت مشکلات کا
سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیسکو حکام کے مطابق عملے کی کمی کے باعث فالٹ دور
کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مطلع آبر آلود ہے جس سے سردی کی
شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم از کم درجہ
حرارت منفی 2 ، کوئٹہ میں 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بارکھان 12 ،
دالبندین 11 ، گوادر میں 17 ، خضدار میں 3 ، نوکنڈی اور پسنی میں 16 ،
جیونی 17 ، لسبیلہ اور تربت میں 15جبکہ ڑوب میں کم سے کم درجہ حرارت 7
سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔