Feb 17, 2017 02:18 pm
views : 847
Location : Different Areas
Peshawar- Friday Prayers Security Arrangements
پشاور، نماز جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
سیہون شریف درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کے بعد ملک بھر
میں مساجد اور مزارات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ملک میں جاری حالیہ
دہشت گردی کی وجہ سے نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت
کئے گئے ہیں۔
پشاور شہر جو پھولوں کے شہر کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا لیکن اب کئی عرصے سے
دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔پشاور میں عبادت گاہیں بھی دہشت گردی سے محفوظ
نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کسی بھی
ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مساجد کے باہر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔
پولیس کی جانب سے نمازیوں کی مکمل جامہ تلاشی لی گئی۔
اس موقع پر پو لیس آفیسر کا کہنا تھا کہ نماز جمعے کے موقع پرسیکیورٹی کے
سخت انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس کی نفری اسنیپ چیکنگ کررہی
ہے،اعلیٰ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہد ایت کی گئی
ہے۔