سیہون شریف،سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق ہونے والے دو زائرین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سیہون شر یف میں گزشتہ روزدرگاہ لعل شہباز قلندر بم دھماکے میں شہید ہونے
والے دو زائرین کی نماز جنا زہ ادا کردی گئی۔نماز جناز ہ سیہون شر یف میں
درگاہ لعل شہباز قلند کے احاطے میں ادا کی گئی۔نماز جناز ہ میں اہل خانہ
اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
نماز جنازہ کے بعد گزشتہ روزدرگاہ لعل شہباز قلندر بم دھماکے میں شہید ہونے
والے دو زائرین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔نمازجناز ہ میں
شر کت کے لئے آنے والے افراد کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی
جارہی تھی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد دوزائرین کے ایصال ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
نمازجنازہ کے بعد میت کو تدفین کے لئے قبرستان لے جایا جارہا ہے۔اس موقع پر
رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبارتھی۔
نماز جنازہ میں شریک شہر ی نے مطالبہ کیا کہ درگاہ کی سیکیورٹی رینجرز کے
حوالے کی جائے ،پولیس ناکام ہو چکی ہے۔سانحہ کے وقت 50پولیس اہلکار موجود
تھے،سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث سانحہ پیش آیا۔