Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2017 04:45 pm views : 853

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting with Balochistan Delegation
  • Urdu

لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی ملاقات

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن و اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں سکاؤٹس کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اورا سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت بھی کی گئی۔دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ یہ وقت اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کا ہے۔ قوم کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق کی قوت سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔ سکاؤٹنگ کے ادارے نے ماضی میں انتہائی فعال انداز میں کام کیا۔اس ادارے کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ سکاؤٹنگ کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔
چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن و اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بلوچستان کے طلباء4 و طالبات کا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے۔بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلی شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پر ان کے مشکور ہیں۔
چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن و اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا مزیدکہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں انٹرنیشنل کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن عبدالمنان ، نیشنل سیکرٹری پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن زاہد محبوب، اورسیکرٹری پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی شامل تھے۔

Recent News

Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved