Feb 17, 2017 04:46 pm
views : 979
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Laptop Scheme
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے امور کا جائزہ
لیاگیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب
حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔پنجاب
حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلباء و طالبات کو ان کا حق دیا ہے۔جدید
ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ہونہار طلبا ء
و طالبات کو میرٹ پر مزید لیپ ٹاپ دےئے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے اس اقدام
سے طلبا ء 4 و طالبات کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے۔نوجوانوں کو
جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار بناناپنجاب حکومت کا مشن ہے۔ اربوں روپے
کی لاگت سے میرٹ کی بنیاد پر ہونہار طلبا و طالبات میں لاکھوں لیپ ٹاپ
تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا
پروگرام نوجوانوں کی تعلیم اورانہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے اتنہائی
اہمیت کا حامل ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے موثر
اقدامات کیے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کوبریفنگ دی گئی کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک لاہور پہنچ جائے گی۔
صوبائی وزیرسید رضا علی گیلانی،مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اورمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔