Feb 17, 2017 05:20 pm
views : 876
Location : Abbasi Shaheed Hospital
Karachi- 11 terrorist of terrorist outfits killed during Sindh Rangers overnight operation
کراچی ، پا کستان رینجر ز(سندھ) کی کامیاب کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 11دہشت گرد ہلاک
کراچی میں علاقے زیارت مئی گرہئی منگھوپیر کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات
کی بنیاد پر پا کستان رینجرز سندھ کی طرف سے کئے جانیوالے آپر یشن کے
دوران فائر نگ کا تبادلے میں ہلاک ہو نے والے 11دہشتگردوں میں سے 5کی شناخت
ہو گئی ہے۔ہلاک شد ہ دہشت گردوں کے جرائم کی تصدیق قانون نافذ کرنے والے
اداروں کے پاس موجود کریمنل ریکارڈ سے ہوئی ہے جب کہ 6کی شناخت کے لئے
معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔مارے جانے والے انتہائی خطرناک دہشتگرد تھے جن
کا تعلق کالعد م تنظیموں سے تھا کراچی میں ملکر دہشت گردی کی وار دارتوں کی
منصوبہ بند ی کر رہے تھے۔
ترجمان پا کستان رینجرز(سندھ ) کے مطابق ہلاک دہشتگرد ملک تصدق حسین کا
تعلق لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار سے تھا۔ملزم لشکر جھنگوی کے کمانڈ ر کی
حیثیت سے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت
5لاکھ روپے مقرر تھی۔
ترجمان پا کستان رینجرز(سندھ ) کے مطابق ہلاک دہشتگرد نوشاد خان عرف ماما
کا تعلق جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سے تھا۔ییہ انتہا ئی خطرناک دہشت
گرد ،دہشت گردی کی منصوبہ بند ی ،قتل ،اقدام قتل ،اغوابرائے تاوان اور
اسلحہ کی خریدوفروخت اور ترسیل جیسے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا۔
ترجمان پا کستان رینجرز(سندھ ) کے مطابق شیراز احمد کا تعلق لشکر جھنگوی
اورداعش کا ایک خطر ناک دہشتگرتھا جو آئی ڈیز بنانے اور بارودی سرنگیں
لگانے میں ماہر تھا۔
ترجمان ترجمان پا کستان رینجرز(سندھ ) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو
عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہا ں دہشتگردوں کا پوسٹ مارٹم کیا
جا ئے گا۔