Feb 17, 2017 05:48 pm
views : 935
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange sees bearish sentiment, 100 index declines by 212 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں212پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس212پوائنٹس کی کمی کے
بعدکے بعد49375پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر403کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔