Feb 17, 2017 06:13 pm
views : 843
Location : Local Hospital
Nawabshah- PM Nawaz Sharif visits Hospitals
نواب شاہ ،وزیراعظم اور آرمی چیف نےزخمیوں کی عیادت کی
وزیراعظم نواز شریف نے نوابشاہ کے اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعظم اور آرمی
چیف نے زخمیوں کوپھول دیئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی
زندگیوں سےکھیل رہے ہیں۔ملک میں دہشت گرد کارروائیوں کےخاتمےکے لیےپوری قوم
متحدہوجائے۔
قبل ازیں وزیراعظم نواب شاہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
استقبال کے لیے موجودتھے، گورنراور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ان کا استقبال
کیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ایئرپورٹ پر موجودتھے۔
وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی نواب شاہ پہنچے ۔