کراچی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی کیپٹن طٰحہ کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گزشتہ روز آواران
میں شہید ہونیوالے پاکستان آرمی کے کیپٹن طٰحہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے کیپٹن طٰحہ کے لواحقین
سے ملاقات کی اور انکے بیٹے کی عظیم قْربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔شہید
آرمی آفسر کی نماز جنازہ پی این ایس شفاء میں ادا کی گئی۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق نماز جنازہ میں پاک بحریہ اور پاک آرمی کے
اعلٰی افسران سمیت سول و ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔