Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 18, 2017 02:09 pm views : 899

Location : Noor Ali Shah Baba Shrine, Teen Hatti

Karachi- Shrines Sealed
  • Urdu

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزارات تین دن کیلئے بند

بزرگان دین کے مزارات پر دہشت گردی کے پیش نظر سندھ حکومت نے تین دن کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے مزارات کو بند کردیا ہے۔
مذکورہ اقدام کے باوجود سینکڑوں عقیدتمند ولی اللہ کے مزاروں کے مرکزی دروازے پر آرہے ہیں اور دعائیں مانگ رہے ہیں۔
مزار کے باہر پھول فروش اقبال احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا ذریعہ آمدن ہی پھول فروخت کرکے ہوتا ہے۔ سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر بم دھماکے کے بعد کراچی کے مزارات بندش کے فیصلے سے یہاں کے عقیدتمندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مزار کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا کام چلتا ہے جو کہ ٹھپ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ دہشت گردوں کو نیست ونابود کرے اور شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ہماری دعا ہے کہ زخمی بھی جلد صحتیاب ہوں تاکہ مزارات کا تقدس پامال نہ ہو اور عقیدت برقرار رہے۔
مزار پر آئے ایک عقیدت مند محمد عارف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مزار بند کرنے کا اقدام غلط ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنائے کیونکہ سیکیورٹی کی خامی کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے۔ سیکیورٹی اچھی ہوگی تو اللہ کے حکم سے کچھ نہیں ہوگا۔
ایک اور عقیدت مند سید امتیاز علی کا کہنا تھا کہ جن کے دل میں اللہ کی محبت ہے وہ کسی صورت ختم نہیں ہوسکتی اسی طرح صوفی اور مزارات کی محبت لوگوں کے دلوں سے دہشت گرد ختم نہیں کرسکتے۔ حکومتیں سو رہی ہیں۔ ملک بھر میں دہشت گردی ہورہی ہے۔ حکومت کچھ نہیں کررہی۔ انسان کی جانیں کیا قیمتی نہیں ہیں۔

Recent News

Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved