Feb 18, 2017 04:17 pm
views : 686
Location : Domestic Place
Peshawar Protest against terrorists
پشاور، اہلحدیث یوتھ فورس کے تحت پاک فوج اور خیبرپختونخواہ پولیس کے حق میں مظاہرہ
اہلحدیث
یوتھ فورس کے تحت پاک فوج اور خیبرپختونخواہ پولیس کے حق میں
مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا
رکھے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پاک فوج اور خیبرپختونخواہ پولیس کے حق
میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پانامہ لیکس کے
خلاف تو آواز بلند ہورہی ہے لیکن ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف کوئی آواز
نہیں اٹھارہا ، ہمارا خون بہت بہہ گیا ہے ۔ پاک فوج اور خیبرپختونخواہ
پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔