Feb 18, 2017 10:41 pm
views : 878
Location : Different Areas
Lahore- Public Voxpop about Terrorism
لاہور، زندان دلان شہر لاہور کے باسیوں کی بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور کے شہریوں نے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی
جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ افغانی
شہریوں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کوئی ذات، مذہب اور نہ ہی کوئی دین
ایمان ہوتا ہے۔ افغانستان کے لوگوں نے ہمارے ملک میں آکر دہشت گردی کا
بازار گرم کیا ہے۔ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی
چاہیے۔ ہمارے بچوں اور شہریوں کو مارنے والا کوئی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا۔
دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو موت کی سزا ہونی چاہیے۔
دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے نوجوان شہری عرفان دانش کا کہنا تھا کہ
ہمارے ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ افغانیوں کو یہاں بالکل
نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنے بھی دہشت گرد آتے ہیں وہ
افغانستان کے راستے سے آتے ہیں۔ ہندوستان اور افغانستان کی آپس میں بہت
گہری دوستی ہے اور افغانستان خود بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی
کرے۔ افغانستان کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ
پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا ہے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں
بھی پاکستان نے بڑی جدوجہد کی لیکن پھر بھی وہ پاکستان کے ہمدرد نہیں بنے۔
بھارت، امریکا اور افغانستان پاکستان کے دوست نہیں بن سکتے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو ملک سے باہر نکالنا چاہیے۔ وہ
مختلف شہروں میں اپنے رشتے داروں سے ملنے کیلئے آکر رکتے ہیں اور پھر
کالعدم تنظیموں سے روابط قائم کرتے ہیں اور پھر انہیں مختلف مقامات پر
استعمال کیا جاتا ہے۔