Feb 18, 2017 11:04 pm
views : 787
Location : Hazrat Lal Shehbaz Qalandar Shrine
Dadu- DC Jamshoro and SSP Media Talk
دادو، دھماکے کے ایک منٹ بعد بھی درگاہ بند نہیں ہوئی، ڈی سی جامشورو
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جامشورو منور مہیسر اور ایس ایس پی جامشورو درگاہ لعل شہباز قلندر پہنچ گئے۔
درگاہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ڈی سی جامشورو
منور مہیسر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ایک منٹ بعد بھی درگاہ بند نہیں ہوئی۔
اسی رات دستار بندی بھی ہوئی اور درگاہ کی صفائی کا کام بھی کیا گیا اور
عوام کے اصرار پر درگاہ چوبیس گھنٹے بعد کھول دی گئی ۔
لوگوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا۔
اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ درگاہ کل بھی عوام کیلئے
کھول دی گئی تھی۔ رات نو بجے تک لوگوں نے زیارت کی اور اہل تشیع برادری کا
جلوس بھی یہاں آیا تھا۔