Feb 18, 2017 11:13 pm
views : 851
Location : Different Areas
Karachi- Pakistan Army, Pakistan Rangers and Police Crackdown and Grand Operation against Terrorists (Operation Zarb-e-Azb)
کراچی،پاک فوج کا دشمنوں کو کرارا جواب، سو دہشت گرد جہنم واصل، سینکڑوں دہشت گرد گرفتار
ملک میں پے درپے بم دھماکوں کے بعد پاک فوج نے کرارا جواب دیتے ہوئے دہشت
گردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے سو سے زائد دہشت گرد مار دیئے جبکہ سینکڑوں
مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حالیہ دہشت گردی کی تازہ لہر نے فضاء سوگوار کردی تھی جس کے بعد پاک فوج نے
دہشت گردوں اور تخریب کاروں کو نہ بخشنے کا فیصلہ کیا۔ پاک فوج نے آپریشن
ضرب عضب کے تحت افغان سرحد پر جماعت الاحرار کے پانچ ٹھکانے تباہ کرنے کے
علاوہ سو سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
جبکہ پاکستان رینجرز سندھ نے منگھو پیر کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی
بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے
گیارہ دہشت گرد مار گرائے۔ مارے جانے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد تھے۔ جن
کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ دہشت
گردوں کے جرائم کی تصدیق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس موجود کریمنل
ریکارڈ سے ہوئی ۔
دوسری طرف پولیس کی جانب سے ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سیکیورٹی کے
فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ ناکے لگاکر اسنیپ چیکنگ کا عمل
بھی کیا جارہا ہے۔