کراچی ، سانحہ سیہون کے ملزمان ہر صورت گرفتار کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مزارات کی فول پروف سیکیورٹی
کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت سانحہ سیہون کے ملزمان کو
گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سانحہ سیہون سے متعلق اہم اجلاس
ہوا۔اجلاس میں آئی جی سند ھ پو لیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی
پو لیس مشتاق مہر،سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب اور اعلیٰ پولیس افسران نے
شرکت کی ۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی جس میں
بتایا گیا کہ حیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر مزار کی بجلی کاٹ رکھی
تھی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ
سرکاری کنکشنز کے تمام بل وزارت پانی بجلی سے سیٹل کرچکی ہے جس کے بعد
حیسکو کو بجلی کاٹنے کا کوئی اختیار نہیں تھا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کےاعلیٰ افسران کو فوری ہدایت جاری کرتے
ہوئے کہا کہ ہر صورت سانحہ سیہون کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے کٹہرے میں
لائیں۔ درگاہوں اور عوامی مقامات کا سیکیورٹی پلان فوری ترتیب دیا جائے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پو لیس اے ڈی خواجہ کو لعل
شہباز قلندر، عبداللہ شاہ غازی، شاہ عقیق اور شاہ بھٹائی کے مزار سمیت 86
درگاہوں کی سیکیورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کئے۔