لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف کمپنی ہاربن
الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بھکی
اوربلوکی میں2400میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کے حوالے
سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرچےئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات
کی مذمت کی۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا کہنا تھا
کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف
کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی
ہیں۔گیس پاور منصوبوں پر اعلی معیار اور رفتار کے ساتھ کام ہورہا ہے۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا کہنا تھا
کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبوں کو تیزی سے
آگے بڑھایا ہے۔وزیراعلیٰ کی انتھک محنت کے باعث گیس پاور منصوبے تیزی سے
تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔شہبازشریف نے گیس پاور منصوبوں کے لئے ہر سطح پر
بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔
چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو کا مزیدکہنا
تھا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کااعتراف عالمی سطح پر
بھی کیا جاتاہے۔بھکی اور بلوکی گیس پاور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل
کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا دہشت گردی
کے خلاف جنگ میں عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہواہے۔دہشت گردی کے ناسور کا مکمل
خاتمہ کرنے کے لئے پور ی قوم یکجا ہے۔دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں
کیلئے پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک اورنان سی پیک
توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔بھکی اوربلوکی گیس پاورمنصوبوں کی
جلد تکمیل چاہتے ہیں۔امید ہے کہ بھکی پاورپلانٹ کی سنگل گیس ٹربائن اگلے
ماہ کام شروع کردے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ گیس پاور منصوبوں کے
علاوہ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل
کیا جارہا ہے۔دنیا میں اتنی پیدواری گنجائش کے منصوبوں کی تکمیل پہلے کبھی
اتنی کم مدت میں نہیں ہوئی۔
سیکرٹری توانائی، چیف ایگزیکٹو آفیسرنیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی
لمیٹڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی اور متعلقہ حکام
بھی اس موقع پر موجود تھے۔