Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 19, 2017 04:19 pm views : 838

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif cahirs Meeting about Development Funds
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔دیہی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جس تیزی سے منصوبے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں۔وسائل کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مستفید ہوسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے 30 جون تک رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زائد وسائل رکھے ہیں۔اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو بس سروس نے جنوبی پنجاب کے عوام کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سفری سہولتیں مہیا کی ہیں۔جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی وسائل دیئے جا رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو صوبے میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved