سیہون شریف،وزیراعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری
وزیراعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ سندھ کابینہ کےوزرا جام خان
شورواوردیگرکے ہمراہ درگاہ لعل شہباز قلندرپہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعضا والے معاملے کی شدید مذمت کرتاہوں،
اس واقعے پر شرمندہ ہوں اورانسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کوباقاعدہ
سزا ملے گی۔
لعل شہباز قلندر کے مزار کے دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ سہون پر پوری قوم غم اور صدمے سے
دوچار ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن اتنے دلخراش واقعہ
کے بعد عوام کے غم کو کم کرنے اور کندھا دینے کے بجائے ان میں اشتعال
پھیلانے کی کوشش کرنے والے بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔
وزیراعلیٰ سند ھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتاہوں درگا ہ
پرمناسب تعداد میں پولیس اہلکارنہیں تھے،سرحدپار سے دہشت گرد آرہے ہیں،سی
سی ٹی وی وڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیں، امید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک
پہنچیں گی۔کچھ ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا تعلق خود کش حملے سے
ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار
کی دعوت پر پنجاب میں موجود مزارات کی سیکیورٹی کا بغور جائرہ لے کر اپنے
صوبے میں بھی مزاروں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے انتظامات بہتر
کریں گے۔