Feb 19, 2017 04:50 pm
views : 848
Location : Pak Afghan Border
Chaman- Pak Afghan Border Closed
چمن،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد طورخم عسکری قیادت کے احکامات پر
آج تیسرے روز بھی بند ہے،جس سے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل
ہیں اور پیدل آمدورفت پر بھی پابندی عائد ہے۔
چمن میں باب دوستی کی بندش سے بھی جہاں دو طرفہ تجارت معطل ہے وہیں نیٹو
سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی روک دی گئی ہے، سرحد کے دونوں جانب
مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پیدل جانے والے افراد کو
بھی سرحدپار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔