فیصل آبا د ،حالیہ دہشت گردی کے پیش نظرشہر بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات،تفریحی مقا مات کوبند کر دیا گیا
حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر فیصل آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
۔تفریحی مقا مات کوحا لیہ دہشت گردی کے پیش نظر بند کر دیا گیا ۔
فیصل آباد میں سند باد ،فن لینڈ اور جھنگ روڈ پر فن دُنیا کو سیکورٹی کہ
پیش نظر مکمل طور پر بند کر دیا گیاجبکہ تفریح کے لیے آئی ہوئی فیملز کو
واپس جانا پڑا ۔فیصل آباد میں گزشتہ رات کہ بعد آج سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کر
دیا گیا ہے ۔
تفریح کرنے آئے ہوئے افراد کا کہنا تھا کہ شہر میں واقع تفر یح مقامات کو
بند کرنے کے بجائے پو لیس کو سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے چائیے ۔
تفریح کرنے آئے ہوئے ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیش نظر تفر
یح مقامات کو بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت کرنے
چایئے۔