لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا
اجلاس ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، صوبائی وزیرانسداد دہشت
گردی محمدایوب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت اعلیٰ سول و
عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں دہشت
گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
شرکاء نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور
ورثاء کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اوردہشت گردی، انتہاپسندی
اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات اور ان کے نتائج کا جائزہ
لیا ۔
اجلاس میں پنجاب میں دہشتگردی کےخلاف رینجرزکی مددلینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایپکس کمیٹی کے مطابق رینجرز کی مدد لینے کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے
گا۔
ایپکس کمیٹی نے افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے استعمال کرنے پر تشویش کا
اظہار کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں اورسہولت کاروں کےخلاف
بےرحمانہ آپریشن ہوگا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے تمام چھوٹے بڑے کارندوں کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پرشہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد
ہے،دہشت گرد اور سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں،انہیں جڑ سے اکھاڑ
پھینکیں گے۔