کراچی،اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کا احتجاج،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی وارداتوں کےخلاف علاقہ مکینوں نے اسلام چوک پر احتجاج کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائر
کئے گئے، آنسو گیس کے شیل لگنے سے4 افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں اسپتال منتقل
کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ضلع غربی ناصر آفتاب کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے
سے خصوصی گفتگو کرے ہوئے کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات ہونے کے باوجودچندلوگ
مظاہرہ کر رہے تھے جس پر ڈی ایس کو دوبارہ مذاکرات کے لئے بھیجا تاہم
مظاہرین کی جانب سے ڈی ایس پی کا گاڑی پر براہ راست فائر کئے گئے جس کے بعد
حالات کشیدہ ہوگئے،جانتے ہیں کہ پروپیگنڈے کے تحت یہ سب کیا جا رہا ہے۔