سیہون شریف ،سانحہ لعل شہباز قلندر،خود کش حملہ آورکی سی سی ٹی وی ویڈیومیں نشاندہی
لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں حملہ کرنے والے مبینہ بمبار کی سی سی ٹی وی
ویڈیو میں نشاندہی ہوئی ہے ، حملہ آور نے چیکنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا اور
بغیر تلاشی اندر داخل ہوگیا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ 99 فیصد یہی حملہ آور ہے ، ان کا
کہنا ہے کہ حملے میں حفیظ بروہی کےملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ،
دھماکے سے تعلق کے شبہے میں خیرپور اور جوہی سے تین ملزمان گرفتار
کرلیے۔لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی میں
حملہ آور کی شناخت میں مدد ملے گی۔
ویڈیو کے مطابق حملہ آور نے مردوں کے گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن
حملہ آور پیچھے ہٹا اور پھر لوگوں کے پیچھے مزار کے اندر داخل ہوا۔
سیکورٹی کے لیے گیٹ پر کھڑاہوا اہلکار زائرین کی ٹھیک سے تلاشی نہیں لے رہا تھا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ حملہ آور
کی نام سے شناخت نہیں ہوئی، سہون دھماکےمیں حفیظ بروہی گروپ کےملوث ہونے کو
نظراندازنہیں کرسکتے ۔حفیظ بروہی کا سندھ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم
ہے۔
اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ سانحہ سہون سےمتعلق تفتیش آگےبڑھ رہی ہے، سی ٹی
ڈی، پولیس، رینجرز اورحساس ادارےتحقیقات کررہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رش
کے باعث شواہداکٹھےکرنےمیں مشکلات کا سامنا تھا۔