Feb 20, 2017 03:19 pm
views : 844
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں 61پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے ر وزپیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس61پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 49314پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 318کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔