لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صاف پانی کے حوالے سے اجلاس
لاہو میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔پینے کے صاف پانی کے پروگرام کی فزیبلٹی سٹڈیز ،ماڈلز اور دیگر امور
کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو پانی
کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پینے کے صاف پانی کا پروگرام
انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے پہلے ہی بہت وقت
ضائع ہو چکا ہے، اب اسے تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کی 37 تحصیلوں میں
صاف پانی پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے حتمی پلان ایک ہفتے کے اندر پیش
کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صاف پانی پروگرام کے
حوالے سے واٹرٹیسٹنگ اور سروے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پروگرام پر تیزی سے کام
کرنے کیلئے فوری طور پر درست سمت میں فیصلے کر کے ان پر عملدرآمد کرنا ہو
گا۔اب مزید ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں۔ صاف پانی پروگرام کے
حوالے سے ایک ایک دن اہم ہے۔نیت صاف ہو تو اللہ تعالی بھی کام میں برکت
ڈالتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے اس اہم
منصوبے پر محنت، عزم اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہے۔ عوام کو پینے کے
صاف پانی کی فراہمی میرا مشن ہے اور اسے ہر حال میں پورا کروں گا۔
چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ، چیف
سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ ، متعلقہ حکام اور ماہرین
نے اجلاس میں شرکت کی۔