کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،8اے ٹی سی عدالتیں سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد ہشت گردی کی
عدالتوں کے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں کلفٹن میں قائم آٹھ اے ٹی سی عدالتوں
کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حوالے سے اجلاس میں چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل سے
قیدیوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کلفٹن لے جانا خطرناک ہے،موجودہ حالات کے
پیش نظراے ٹی سی عدالتوں کو کلفٹن میں رکھنا بہتر نہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھ اے ٹی سی عدالتیں کلفٹن جبکہ دو سینٹرل جیل میں کام کر رہی ہیں۔