Feb 20, 2017 04:43 pm
views : 845
Location : Old KMC Building
Karachi- Mayor Karachi meets South Korea Delegation
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر سے جنوبی کوریا کے وفد کی ملاقات
میئر کراچی سے کورین شہر جنجو کے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ۔
کورین وفد نے اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا
تھا کہ کورین وفدکو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،انکی مہمان نوازی
ہمارے لئے باعث فخرہے،چاہتے ہیں مزید غیر ملکی وفود کراچی کا دورہ کریں اور
کراچی کے بارے میں جانیں ،ہم کورین وفدکو کراچی کے مشہور مقامات کی سیر
کرائیں گے۔
کورین وفد کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں
،کراچی ہماری مصنوعات کے لئے سازگار شہر ہے جبکہ باہمی تعاون کے ذریعے
تعلیم کو فروغ دیں گے۔