Feb 20, 2017 05:47 pm
views : 721
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Anti Curroption
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن
اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے امور میں ہونے والی بے
ضابطگیوں کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کی اراضی
اور جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا۔پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار
لیکویڈیشن کو تحلیل کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار
لیکویڈیشن اور دیگر بورڈ ممبران کو فی الفور معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کا
ادارہ قانون کے تحت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔جن افراد نے بے
ضابطگیاں کی ہیں ان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی آر دج
کرائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کے مکمل
آڈٹ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کوآپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن کا نیا
بورڈ جلد تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بہترین فرم کا
انتخاب کرکے فوری آڈٹ شروع کیا جائے۔بورڈ کی فی الفور تنظیم نو کی
جائے۔بورڈ کے زیر ملکیت قیمتی اراضی کو فروخت کرنے کیلئے قانونی تقاضوں کو
بالائے طاق رکھا گیا۔ذمہ دار افراد کے خلاف تحقیقات کا عمل جلد مکمل کیا
جائے۔نیلامی کے عمل کے بغیر بھی اراضی کو فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لیا۔
ضلع خوشاب کے علاقے قائدآباد میں کم آمدن والے خاندانوں کو پلاٹس کی
الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔غیر
قانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کے ذمہ داروں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف
ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔اینٹی کرپشن
کا ادارہ پنجاب میں تمام سکیموں کا آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرے۔جہاں بے ضابطگی
ہوئی ہے وہاں ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔پنجاب میں کرپشن کرنے والوں
کیلئے کوئی جگہ نہیں۔شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے عہدوں پر
رہنے کے حق دار نہیں۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین وزیراعلیٰ
معائنہ ٹیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز قانون، ہاؤسنگ، کوآپریٹو اور
متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔