Feb 21, 2017 12:24 pm
views : 842
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،118پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس118پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49047پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 320کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔