چارسدہ ،تنگی کی تحصیل کچہری پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 افراد شہید، متعدد زخمی
تنگی کی تحصیل کچہری پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی
ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
چارسدہ کی تحصیل تنگی میں دہشت گردوں نے اس وقت کچہری میں داخل ہونے کی
کوشش کی جب عدالتی امور نمٹائے جارہے تھے اور ججز، وکلا اور سائلین کی بڑی
تعداد وہاں موجود تھی۔
واقعے کے فوری بعد وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے کارروائی شروع کردی جب کہ
ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ اطراف کے علاقے کو مکمل طور
پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ میڈیا کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی کی
اجازت نہیں۔