Feb 21, 2017 02:33 pm
views : 762
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Health
لاہور ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل
اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے
اصلاحاتی پروگرام پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی معیاری
سہولتوں کی فراہمی میری زندگی کا مشن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ محنت ، عزم اور
جذبے کے ساتھ ہیلتھ کیئرسسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے کی جانے والی
کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔ پنجاب کے تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی اپ
گریڈیشن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے
ساتھ ایمرجنسیوں کو بھی فعال بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کے قومی ہیلتھ
انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔پہلے
مرحلے میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کو جنوبی پنجاب کے اضلاع تک وسعت دی جائے
گی۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتالوں میں مریضوں
کیلئے بیڈ لئے جائیں گے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے
گی۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں قائم نجی
ہسپتالوں کے بیڈزلینے کے اقدام کی اصولی منظوری دے دی۔جون تک 40 تحصیل و
ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نان کلینیکل خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کی بھی
ہدایت کی۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر
بنانے کیلئے انفرادیت سے کام کیا جائے۔ مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی
سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔
ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں ایمرجنسی میڈیکل آفیسر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ایمرجنسیوں
میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری آئے گی۔ناکارہ ایمبولینسوں کو نیلامی
کے شفاف عمل کے ذریعے فروخت کیا جائے۔ادویات کے نمونے بیرون ملک کی بہترین
لیبارٹریوں سے چیک کرائے جائیں گے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،
چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ
محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔