لاہور ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عالم دارکی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عالم داد
لالیکا نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی ۔
اس موقع پروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم
لیگ ( ن) کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ محروم معیشت طبقات
کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا گیا ہے۔ اربوں روپے
سے مکمل ہونیوالے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں
شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔ وزیر
اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں لگنے والا ہر منصوبہ شفافیت ، معیار اور
برق رفتاری سے تکمیل کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر
استوار کرنے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین معاشی
پالیسیوں کے باعث ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری
بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی
شفافیت ، اچھی طرز حکمرانی اور شاندار کارکردگی کے عالمی ادارے بھی معترف
ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز
شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے۔ ملک سے بجلی کے
اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہونے کا وقت آگیا ہے۔