کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں134پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 134پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد49063پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر399کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔