Feb 21, 2017 10:38 pm
views : 818
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Knowledge Park
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل
اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور نالج پارک کمپنی کے مختلف امورکا تفصیلی جائزہ
لیاگیا۔چےئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں
اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش
کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں
اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا۔میرٹ کے برعکس تمام
بھرتیاں فی الفور منسوخ کرنے کا حکم دیا۔قواعد و ضوابط کے برعکس خریداری کے
عمل کو بھی فوری طورپر روکنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ خلاف ضابطہ بھرتی ہونیوالے
افراد کو ملازمت سے فوری طورپرنکالا جائے۔وزیراعلیٰ نے فرائض کی انجام دہی
میں غفلت بھرتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہورنالج پارک کمپنی پر سخت برہمی
کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر جگہ میرٹ
اورشفافیت کو فروغ دیا ہے۔میں نے آج تک میرٹ اورشفافیت پر کوئی سمجھوتہ
نہیں کیا۔سرکاری افسران کو میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں
کرنے دوں گا۔وسائل قوم کی امانت ہیں جو ان میں خیانت کرے گااسے قانون کے
مطابق سزا ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران قواعد و
ضوابط کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں۔7روز کے اندر لاہورنالج پارک کمپنی
میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔غفلت کے ذمہ
داروں کا تعین کیا جائے۔سرکاری کمپنیوں کے امورکا متعلقہ محکمے خود جائزہ
لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کسی صورت
برداشت نہیں کروں گا۔اگر آئندہ میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ محکمے کے
سیکرٹریز اور کمپنیوں کے بورڈ ممبران ذمہ دار ہوں گے۔پنجاب حکومت نے
کمپنیوں کو چلانے کیلئے بہترین افراد پر مشتمل بورڈز تشکیل دےئے ہیں۔ان
بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شفافیت
اورمیرٹ کے جو اعلی معیار سیٹ کیے ہیں اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی
سے نمٹاجائے گا۔اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس میں شفافیت اوراعلی معیار کو
یقینی بنایا گیا ہے۔ہماری شفافیت کی پالیسی پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔میں
بہترین ہیومن ریسورس کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں لیکن یہ چناؤ بھی
میرٹ پر ہونا چاہیے۔
صوبائی وزراء رانا مشہود احمد،سید رضاعلی گیلانی،بیگم ذکیہ شاہنواز ،چیف
سیکرٹری،چےئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ،چےئر مین منصوبہ بندی و ترقیات
اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔