Feb 21, 2017 11:02 pm
views : 820
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Business Community Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ایوان صنعت و تجارت کراچی کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ایوان صنعت و تجارت کراچی کے وفد کی
بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کی قیارت میں ملاقات ہوئی ۔ایوان
صنعت و تجارت کراچی کے وفد کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس
میں ہوئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملکی
معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے ،کراچی
میں صنعتوں کا پہیہ تیز رفتاری سے چلنے کو یقینی بنائیں گے۔تاجروں اور
صنعت کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی میرے دل کے قریب
ہے،وزیر اعظم بھی تاجروں اور صنعت کاروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔مختلف
شعبوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کریں
گے،نجی شعبہ بھی اس ضمن میں تعاون کرے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا مزیدکہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں اور صنعت
کاروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے جلد چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ایک اجلاس
بلایا جائے گا۔