کراچی ، صدر ٹاؤن کے صحت آفس میں آتشزدگی ،6ناکار ہ سر کاری گاڑیاں جل گئیں
کراچی
میں واقع صدر ٹاؤن کے ہیلتھ آفس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی تاہم آگ لگنے کی
وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔صدر ٹاؤن کے ہیلتھ آفس میں لگنے والی آگ سے چھ
ناکارہ گاڑیاں جل گئیں ۔تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے ہیلتھ آفس میں لگنے والی
آگ پر قابوپایا گیا ۔امدادی کاموں میں پاکستان نیوی اور فائر بریگیڈ نے
حصہ لیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرانی دوائیوں کے اسٹور میں لگی تھی
۔آگ کے باعث متاثرہ عمارت میں رہائشی عمارت کی حالت خستہ ہوگئی ہے ۔
اس موقع پر ٹاؤن ہیلتھ آفیسر جمیل صدیقی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تباہ شدہ گاڑیاں کئی سالوں سے کھڑی ہوئی
تھیں ،آگ لگنے کی صورت میں بیس سے پچیس منٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ
گئی تھیں۔آگ لگنے کی
وجہ سے چھ سرکاری ناکارہ گاڑیاں مکمل جل گئیں ہیں ۔